ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے پیویش گوئل کی برطرفی کامطالبہ تیزکیا

کانگریس نے پیویش گوئل کی برطرفی کامطالبہ تیزکیا

Sun, 29 Apr 2018 08:44:47    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کانگریس نے ریلوے کے وزیر پیوش گوئل پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہاکہ وزیر اعظم نریندرمودی انہیں فوراً عہدہ سے ہٹا کران کے خلاف آزاد انہ انکوائری کرائیں۔کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ مودی حکومت کے ایک سینئر وزیر سنگین بدعنوانی میں ملوث ہیں اور وزیر اعظم ان کی حرکتوں کو جان بوجھ کرنظرانداز کررہے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وہ پرائیوٹ کمپنیوں کے ساتھ کروڑ وں روپے کے ایسے سودوں میں شامل ہیں جو واضح طورپر غلط فائدہ اٹھانے نامناسب اور مفادات کے ٹکراو کی مثال ہیں۔کانگریس رہنما نے کہا کہ مسٹر گوئل کے مئی2014میں مرکزی وزیر کے عہدہ پر فا ئز ہونے کے بعدخاندان کی جائیداد کے سلسلے میں کئے گئے اعلان میں آمدنی کے ذرائع کے متعلق غلط معلومات دیں۔ انہوں نے اپنی اور اپنی اہلیہ کی آمدنی کے ذرائع کے بارے میں حقا ئق کوچھپایا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر گوئل کی ایک کمپنی کے دس روپے کے بنیادی قیمت کے شےئر پر تقریباً ایک ہزا ر گنا تک منافع کمایا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا نہ کھاوں گا نہ کھانے دوں گا کا نعرہ بدل کر کھاوں گااور کھلاوں گا ہوگیا ہے۔ مسٹر کھیڑا نے کہا کہ مسٹر گوئل کو فوراً ان کے عہدہ سے برطرف کردینا چاہئے اور ان کے خلاف آزادانہ انکوائری کرائی جانی چاہیے۔


Share: